تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام اظہر لنگاہ کی قیادت میں دو بسوں پر مشتمل قافلہ شہر اعتکاف لاہور کے لیے روانہ

مورخہ: 20 اگست 2011ء

صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر، نائب سرپرست چودھری عبدالغفار، ملک انور، شمشاد انور، ملک عابد جوئیہ، مرزا اسلم، مرزا ارشد، راشد بھٹی، نادر بھٹی اور مرزا وسیم کے علاوہ منہاج القرآن کے عہدیداران نے اس قافلے کو روانہ کیا۔ یاد رہے ہر سال تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمیں شریفین کے بعد سب سے بڑا اجتماعی اعتکاف شہر اعتکاف کے نام سے لاہور میں منعقد ہوتا ہے جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو کانفرنس کے ذریعے معتکفین سے خطاب کرتے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے کارکنان اور وابستگان کا ایک بہت بڑا قافلہ سالانہ روحانی اجتماع بسلسلہ لیلتہ القدر 26 رمضان کو لاہور کے لیے روانہ ہوگا، جس کی قیادت ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن کریں گے۔ اعتکاف قافلہ کی روانگی کے وقت خصوصی دعا بھی ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top