شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل ریسرچ سیکرٹری محمد ضیاء الحق رازی کے چچا جان قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

مورخہ: 29 اگست 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (کینیڈا) : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل ریسرچ سیکرٹری محمد ضیاء الحق رازی کے چچا جان مؤرخہ 29 اگست 2011ء کو قضائے الٰہی سے کراچی (پاکستان) میں انتقال کر گئے۔ انا لله وانا اليه راجعون.

مرحوم کی نماز جنازہ رحیم یار خان میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان کے قائدین اور مقامی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ امیر تحریک رحیم یار خان علامہ سعید انجم نے پڑھائی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کی تنظیم نے محمد ضیاء الحق رازی سے ان کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top