منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ آزادکشمیر کے زیرانتظام مستحقین میں عید راشن پیکج کی تقسیم
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ کے زیرانتظام مستحقین تحصیل کھوئیرٹہ میں تقریب تقسیم عید راشن پیکج کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ امجد علی مغل تھے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ نے تحصیل بھر میں غریب اور مستحق سو (100) خاندانوں میں عید کا راشن تقسیم کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز محمد کامران سلطانی جنرل سیکرٹری MSM نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کے بعد نعت پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت عثمان شوکت صدر MSM نے حاصل کی۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ناظم تحریک منہاج القرآن عرفان محمود مغل قادری نے سرانجام دئیے۔ ظفر اقبال غازی ناظم ویلفیئر نے منہاج القرآن کھوئیرٹہ کی گزشتہ آٹھ ماہ کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امجد علی مغل نے کہا کہ موجودہ مادہ پرستی کے دور اور نفسا نفسی کے عالم میں فلاحی کاموں میں حصہ لینا بہت بڑی نیکی ہے۔ بہترین لوگ وہ ہیں جو دوسروں کی خبرگیری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موجودہ دور میں ایسے کام امت کے لیے بھلائی ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے انسان اپنے رب کی بارگاہ میں اعلیٰ درجہ حاصل کرسکتا ہے۔
امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کہا کہ شیخ الاسلام نے قرآن کی تعلیمات کو پوری دنیا میں پھیلایا اور ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنا رکھا ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کے زوال کی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اور ہمارے حکمران اور ذمہ داران سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین میں پروفیسر محمد عبداللہ طاہر اور حافظ آفتاب احمد ضیاء صدر تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کاموں کو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے احسن اقدام قرار دیا۔ تقریب کے اختتام سے پہلے امجد علی مغل، سید ابرار سرور شاہ، مقصود احمد صدیقی، پروفیسر سہیل فاضل ہاشمی، پروفیسر عبداللہ طاہر، بابو صوفی محمد صادق، وسیم شہزاد منہاجین، اویس منصف منہاجین، ٹھیکیدار عبدالخالق مغل، شکیل احمد بٹ، حافظ محمد وسیم زیدی، حافظ محمد معروف، حافظ محمد اعظم نقشبندی، افتخار کریم مغل، ظہیر احمد چوہدری، حبیب اشرف مغل، حبیب حسین شاہ، ساجد حسین آسی، یاسر شبیر بٹ، عثمان بٹ، سہیل احمد زاہدی، شہباز احمد، سعید اعظم، ابرار احمد منہاجین اور ندیل احمد نے اپنے ہاتھوں سے مستحقین میں عید راشن پیکج تقسیم کیا۔
رپورٹ: حافظ محمد اعظم نقشبندی ناظم نشر و اشاعت کھوئیرٹہ
تبصرہ