منہاج القرآن فتح جنگ کے زیراہتمام اسلامک لررننگ کورسز کی اختتامی تقریب

مورخہ: 27 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن فتح جنگ کے زیراہتمام 27 روزہ اسلامک لرننگ کورسز کا اختتام ہو گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام فتح جنگ کے محلہ سنبلاں اور محلہ رحمانیہ مسجد میں اسلامک لرننگ کورسز کا انعقاد رمضان المبارک میں کیا گیا۔ جس میں طلبہ، اساتذہ، سکالرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کی اختتامی تقریب میں بھی شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر امجد خان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں اسلامک لررننگ کورس کا انعقاد کرنا ایک سنگ میل ہے۔ یہ کورسز سے زندگی کے ہر طبقے بالخصوص نوجوان طبقے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ہر سطح پر دین کو جدید انداز میں پھیلانے کا کام کر رہا ہے، جو قابل تحسین ہے۔

تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top