کمالیہ میں تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس

منہاج القرآن یوتھ لیگ کمالیہ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر کمالیہ میں 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 30 جولائی 2011 بروز اتوار کو منعقد کی گئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی، ڈویژنل ناظم تحریک انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی کوآرڈنیٹر رانا محمد ندیم، تحصیلی صدر چوہدری منصور، تحصیلی ناظم رجب علی، سابق تحصیلی امیر الحاج ظہور الحسن قادری اور ویمن لیگ کمالیہ سمیت تمام فورمز نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تلاوت اور نعت کے بعد مختلف فورمز کی نمائندگان نے اظہار خیال کیا۔ نقابت کے فرائض وسیم عباس قادری نے سر انجام دئیے۔ عرفان القرآن کورس کے شرکاء کی نمائندگی محمد حماد نے کی اور کورس میں جو کچھ سیکھا اس کا خلاصہ بیان کیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر انجینئر محمد رفیق نجم نے بیداری شعور کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام لے کر آپ کے پاس آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اکیلا قائد نہیں لاتا بلکہ عوام اور کارکنان لاتے ہیں اس لیے اپنی ذمہ داری کو سمجھیے اور مصطفوی انقلاب کے لیے محنت کیجیے۔ انہوں نے عرفان القرآن کورس کے معلم ڈاکٹر حافظ محمد حنیف اور تمام شرکاء کورس و انتظامیہ کو مبارکباد بھی دی۔ کورس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے بھی شرکت کی جس میں ماسٹر ڈگری ہولڈر اور ایم فل بھی تھے۔

تقریب سے رجب علی ناظم تحریک نے بھی اظہار خیال کیا اور کورسز کو مزید جاری رکھنے کا عزم کیا۔ چوہدری منصور نے اظہار خیال کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

آخر میں محمد شریف کمالوی نے اظہار خیال کیا اور انہی کے دعائیہ کلمات پر تقریب کا اختتام کیا گیا۔ آخر میں تمام شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top