منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو ناروے کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد

مورخہ: 19 اگست 2011ء

منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 19 اگست 2011ء کو عظیم الشان محفل نعت کامنعقد ہوئی۔ محفل نعت کا آغاز سویرا، انور، ماجد اور ازقٰی خان نے تلاوت کلام الٰہی سے کیا، اس کے بعد بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے گئے۔ منہاج ویمن لیگ کی ممبران اور باجی سلمیٰ نے قصیدہ بردہ شریف بڑے احسن انداز میں پیش کیا۔ رافعہ رؤف (صدر منہاج ویمن لیگ) نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔محفل کی مہمان خصوصی باجی صوفیہ (ورلڈ اسلامک مشن) تھیں۔

منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے کی بچیوں ارحم شبیر، وجیہ خان، اجالا، پلوشا مختار، ملیحہ سیال، اقراء مشتاق اور سعدیہ شوکت نے ہدیہ نعت پیش کی۔ نعت پڑھنے والی بچیوں میں منہاج ویمن لیگ کی باجی شفقت نے انعامات تقسیم کئے۔ پروگرام کی نقابت منہاج ویمن لیگ کی شازیہ علی نے بڑے احسن انداز میں کی۔ پروگرام میں الھدایہ کی ڈاکومنٹری فلم دکھائی گئی۔ منہاج ویمن لیگ کی ممبران اور سلمیٰ باجی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سلام پیش کیا۔ پروگرام کا اختتام علامہ حافظ صداقت علی قادری ( ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر اوسلو ناروے) کی رقت آمیز دعا سے ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر رافعہ رؤف باجی نے مہانوں کو گلدستے پیش کئے۔

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top