منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر کے زیراہتمام تحصیل کوٹلی میں عید راشن پیکج کی تقسیم

مورخہ: 28 اگست 2011ء

مورخہ 26 اگست 2011ء بمطابق 27 رمضان المبارک بروز اتوار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر تحصیل کوٹلی کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ممبر کشمیر کونسل محمد محبوب چوہدری تھے، جبکہ تقریب کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن جموں کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے فرمائی۔ علاوہ ازیں عقاب احمد ہاشمی ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر، ملک محمد اصغر سیٹھی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کوٹلی، ملک عمر فاروق ایڈووکیٹ، سردار محمد اصالت راہنما انجمن تاجران کوٹلی، سید ابرار حسین شاہ سیکرٹری مالیات، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر تحصیل کوٹلی، سجاد احمد ملک جنرل سیکٹری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر تحصیل کوٹلی، پروفیسر سہل احمد ہاشمی صدر TMQ تحصیل کوٹلی، ریاست علی قادری ناظم TMQ تحصیل کوٹلی، محمد امجد چوہدری چیف ایڈیٹر روزنامہ صدایے چنار، ذوالفقار بخاری منہاجین، سید عابد حسین شاہ اور ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل کھوئی رٹہ عرفان محمود مغل نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی محمد محبوب چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر کے اقدام کو سراہا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بین الاقوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کے موجودہ زوال پذیر معاشرے کے لیےانہیں امید کی کرن قرار دیا۔

سید ابرار سرور شاہ نے شیخ الاسلام کی بیدارئ شعور مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک کے تمام شعبہ جات کا ذکر کیا اور موجودہ بگاڑ کا حل صرف اور صرف مصطفوی انقلاب کو قرار دیا۔ انہوں نے بالعموم پوری پاکستانی اور کشمیری قوم اور بالخصوص منہاج القرآن کے وابستہ افراد سے پرزور اپیل کی کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بیدارئ شعور کے انقلابی فکر کو عام کریں، ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب قوم نے اپنی دست منزل کا تعین کرلیا تو اس ملک میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مدبرانہ قیادت میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو کررہے گا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر تحصیل کوٹلی کے زیراہتمام یہ مسلسل پانچویں تقریب تھی اس تقریب میں 250 غرباء و مساکین و بیوہ گان کو عید راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن پیکج کی مالیت 1100 روپے تھی۔ اس کے علاوہ وہ مستحقین جن کو تقریب میں دعوت نہیں تھی ان کو بھی 3000 روپے نقد ادا کیے گئے تا کہ ان کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔ عید راشن پیکج کا مقصد معاشرے کے ایسے افراد کو مستفید کر کے عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہوتا ہے جو اپنی مفلسی کی وجہ سے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔ تحصیل کوٹلی کے مختلف علاقوں سے تحریکی احباب کے ذریعے اور دیگر ذرائع سے ایسے افراد کی فہرست تیار کر کے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر تحصیل کوٹلی سے ٹوکن جاری کیے جاتے ہیں۔ جو افراد اس پروگرام میں آجائیں انہیں راشن پیکج دیا جاتا ہے اور جو اس پروگرام میں آنے سے قاصر ہوں ان کے گھروں تک سامان منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر تحصیل کوٹلی کے کارکن پہنچا دیتے ہیں۔پروگرام کی کوٹلی میں آنے والے تمام اخبارات میں بھرپور کوریج لی گئی۔

رپورٹ: سجاد احمد ملک جنرل سیکٹری MWF کوٹلی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top