پاکستان کا 64 واں یوم آزادی منہاج القرآن مرکز پیرس (فرانس) میں ملی جوش وجذبہ سے منایا گیا

مورخہ: 14 اگست 2011ء

 پاکستان کا 64 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں 14 اگست 2011ء کو منایا گیا۔ اس قومی تقریب کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک فرانس نے کیا تھا جس میں فرانس سے تمام سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیمات، سفارتہ خانہ پاکستان کے نمائندہ اور منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ننھے بچے بھی اپنے ہاتھوں میں پاکستان کی جھنڈ یاں تھامے اپنی محبت کا اظہار کر رہے تھے، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس رانا محمد اشرف، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن فرانس حاجی محمد اسلم، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چودھری ظفر اقبال اور جنرل سیکرٹری چودھری محمد اعظم نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ کسی ایک پلیٹ فارم پر پاکستان کے لئے اکٹھا ہونا پاکستانی تنظیمات کی حب الوطنی کو ظاہر کر رہا تھا۔ تقریب کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ پروگرام میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تمام مہمانوں کے لئے منہاج القرآن کی طرف سے پرتکلف افطاری کا انتظام کیا گیا تھا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ فرانس کے فیضان اسلم اور عامر نعیم نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں حسن لیاقت اور فریاد گلزار نے اردو اور فرنچ میں تقاریر کیں۔ یوم آزادی کی مناسبت سے منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے پرمغز گفتگو کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر محمد نعیم چودھری نے منہاج القرآن کے تحت چلنے والے پراجیکٹس کے بارے میں حاضرین کو تفصیلی بریفنگ دی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top