کھوئیرٹہ آزاد کشمیر میں دو حلقات درود و سلام و فکر کا قیام

تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ آزاد کشمیر کی یونٹس سیری اور یونٹ دربار مائی طوطی صاحبہ نے باقاعدہ حلقات درود و سلام و فکر کا با قاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر دونوں یونٹس کی تنظیم نو کا عمل بھی قیام میں لایا گیا۔ یونٹ سیری کے حلقہ درود و سلام و فکر کی نظامت کی ذمہ داری شہباز احمد چوہدری جبکہ یونٹ مائی طوطی صاحبہ دربار کی نظا مت کی ذمہ دار ی سعید اعظم کو سونپی گئی۔

ناظم TMQ کھوئیرٹہ و ناظم حلقہ درود و سلام و فکر تحصیل کھوئیرٹہ عرفان محمود قادری نے حلقات درود و سلام و فکر کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے اس پرفتن دور میں حلقات درود و سلام کی ضرورت اس لئے محسوس کی کہ آج جو امت مسلمہ کا تعلق بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کمزور ہوچکا ہے اس کو پھر سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کثرت درود و سلام بھیجنے کی برکت سے بحال کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ان حلقات درود و سلام کے قیام کا مقصد یہ بھی ہے کہ ہم سب مسلمان مل کر ایک پلیٹ فارم سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپنی زندگیوں پر لاگو کرتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کر سکیں تاکہ ہماری دنیاوی و اخروی زندگی سنور سکے۔

رپورٹ: محمد کامران سلطانی (جنرل سیکرٹری MSM کھوئیرٹہ)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top