پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کی منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم سے ملاقات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے اپنی بیٹی حبا ظہیر کے ہمراہ مورخہ 20 ستمبر 2011ء کو منہا ج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ظہیر عباس نے پاکستان کرکٹ کلب کے عہدیداروں کے ہمراہ خواجہ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان، بانی فاروق چودھری، اصغر باجوہ، جنرل سیکرٹری حاجی قاسم علی، میڈیا مینجر محمد اکرم باجوہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، پی سی سی کے کپتان عامر نعیم، مسز خواجہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ ظہیر عباس نے خواجہ محمد نسیم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ پر شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس صدی میں امت مسلمہ کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہے ہیں اور اسلام اور مسلمانوں کا تشخص غیر مذہب لوگوں کے سامنے بہتر اندا زمیں پیش کر رہے ہیں۔

رپورٹ:محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top