منہاج ایشیئن کونسل کے نائب صدر محمد سلیم قادری کا دورہ مرکز
منہاج ایشیئن کونسل کے نائب صدر محمد سلیم قادری (ملائیشیا) نے مورخہ 27 ستمبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ محمد سلیم قادری اپنے کزن محمد نعیم قادری (ملائیشیا) کے ساتھ مرکز تشریف لائے۔
نظامت امور خارجہ کے سٹاف ممبران ندیم احمد اعوان، محمد وسیم افضل قادری، علی حسنین ہاشمی اور حافظ محمد عمیر وقاص کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے ملائیشیا میں منہاج القرآن کے نیٹ ورک کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور بعض تنظیمی و انتظامی امور پر ڈسکس کی۔ اس کے بعد معزز مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاتر اور نظامتوں کا وزٹ کرایا گیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے بعد محمد سلیم قادری نے مرکزی قائدین سے ملاقات کی اور ملائیشیا تنظیم کی جانب سے ویمبلے ارینا لندن میں منعقد ہونے والی عالمی امن کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان (نائب امیر تحریک)، شیخ زاہد فیاض (سینئر نائب ناظم اعلیٰ)، محمد جاوید اقبال قادری (ناظم مالیات)، ساجد محمود بھٹی (ناظم تنظیمات)، سید افتخار شاہ بخاری (ناظم ویلفیئر)، احمد نواز انجم (امیر پنجاب) اور ندیم احمد اعوان (اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس امور خارجہ) شامل تھے۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ملائیشیا میں مشن کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ قائدین اور سٹاف ممبران کی طرف سے ملائیشیا تنظیم کو گذشتہ دنوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مختلف اوقات میں مہمان نوازی اور کامیاب تنظیمی و تحریکی پروگراموں کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔
رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری
تبصرہ