تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام محفل حلقات درود و سلام

تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے ناظم ویلفیئر باؤ عبدالمجید کے گھر مورخہ 2 اکتوبر 2011ء بروز اتوار بعد از نماز عشاء محفل حلقات درود و سلام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مدثر حسین مصطفوی نے حاصل کی جبکہ حاجی اشفاق زیدی اور محمد منظور نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

محفل میں تقریبا آدھا گھنٹہ درود و سلام کا ورد کیا گیا جس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب "اسرار معرفت اور حقیقت بقا" کے موضوع پر سنایا گیا، جس میں آپ نے ایمان اور تصوف کی حقیقت کو واضح کیا۔

محفل میں اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ، اختر انجم، حاجی اشفاق زیدی، شیخ امجد، اقبال قادری، محمد شاہد مغل، مبشر شاہ، ماسٹر اشرف جاوید، محمد منظور، مدثر حسین مصطفوی، عابد نعیم، ساجد نعیم، ماجد نعیم، واجد نعیم، واحد نعیم، عامر نعیم اور ذیشان ساجد نے شرکت کی۔

محفل کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: واحد نعیم مغل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top