تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام اسی واں درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام اسی واں درس عرفان القرآن کا اہتمام مورخہ 10 اکتوبر 2011ء کو ہوا، جس میں مرکز سے علامہ محمد فیاض بشیر قادری شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں علامہ نصیر بابر اور راؤ محمد اسحق شامل ہیں۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے نعت حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔ درس قرآن میں علاقہ بھر سے مرد و خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہر نے سرانجام دیئے۔

علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز کی اصل ادائیگی بندے کو اللہ کا نافرمان نہیں رہنے دیتی، اس لیے نماز وہ پڑھی جائے جس کا تقاضا قرآن کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نماز کو حضوری والی نماز ہونا چاہے۔ قرآن کا منشاء ہے کہ اسلامی معاشرہ میں نظام صلوۃ اپنی اصلی روح کے مطابق نافذ ہو۔ قرآن کا اعلان ہے کہ وہ فلاح پا گیا جس نے اپنا تذکیہ نفس کیا اور پھر نماز پڑھی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنی تحریر و تقریر سے امت مسلمہ کو نماز کی حقیقی روح سمجھانے کی جدوجہد کررہے ہیں، کیونکہ آج کا مسلمان اسلام کا ڈیکوریشن پیس بنتا جارہا ہے۔ ظاہر پر خوب توجہ ہے مگر باطن پر کسی کی توجہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں کی ساری زندگیاں باطن کو سنوارنے پر لگتی تھی۔ نماز کی روح کو سمجھے بغیر پڑھی جانی والی نماز درجہ قبولیت حاصل نہیں کرسکتی۔ اور دل کی پاکیزگی کے بغیر نماز درجہ کاملیت نہیں پاسکتی۔

پروگرام کے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دینے میں صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، چودھری عبدالغفار سنبل، ملک عابد جوئیہ، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک اختر، نعمان سلمان، مرزا اسلم، مرزا وسیم، سید وسیم بخاری، سید حسن بخاری، ملک انور قادری، مسز شمشاد قادری، ملک صداقت، پیر سید خلیل شاہ، سید مبشر شاہ، سید مدثر شاہ، ملک سعید جھنجھ، سعید جٹ شجرا، ملک سلطان آرائیں، ملک عمر فاروق، اللہ دتہ مہروی، قاری عبدالقیوم غوری، رومان رشید، نادر بھٹی شامل ہیں۔ پروگرام کے آخر میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top