تحریک منہاج القرآن کا خصوصی تنظیمی اجلاس

مورخہ 16 اکتوبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن لاہور کے صفہ ہال میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تاریخ ساز خطابات کے بعد تحریک منہاج القرآن کا خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر احمد عباسی نے کی۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم سمیت تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ اس کے بعد ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ روئے زمین پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے بڑھ کر ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی سپاہی نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج انہوں نے ملکی صورتحال کے تناظر میں اپنا فریضہ ادا کرتے ہوئے تاریخ ساز خطابات کیے، جس سے امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو ناموس رسالت کے موضوع پر حقائق جاننے کو ملے۔ دوسری جانب پاکستان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے مخالفین بھی میدان میں کود پڑے۔ جو ناموس رسالت کا قانون بنوانے والی شخصیت ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر زبان درازی کرکے اپنے حسد کی آگ میں جل رہے ہیں۔ خیرات کی روٹیوں پر پلنے والے بونے مولوی شیخ الاسلام کی بین الاقوامی شہرت سے خائف ہوکر بوکھلاہت کا شکار ہو گئے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن پنجاب اور پورے ملک سے آئے ہوئے کارکنان امت مسلمہ کے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ذات پر کیچڑ اچھالنے والے غلیض عناصر کی سرکوبی کے لیے ہر پرامن راستہ اپنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جس طرح قرآن و حدیث اور ائمہ کرام کے اقوال کی روشنی میں توہین رسالت اور گستاخ رسول کے موضوع پر خطاب کیا، وہ تاریخ اہمیت کا حامل ہے۔

آپ کا یہ خطاب کارکنان میں امت مسلمہ کی سربلندی اور احیائے اسلام کا درد بھر دیا ہے۔ دوسری جانب ایک طبقے کو شیخ الاسلام کی یہ علمی کاوش پسند نہیں آئی اور وہ روایتی جیلسی کا شکار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان امت مسلمہ کے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ذات پر کیچڑ اچھالنے والے غلیظ عناصر کی سرکوبی کے لیے ہر پرامن راستہ اپنا کر میدان میں اتر آئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کی خدمات کے اعتراف میں آج اقوام متحدہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کو مشاورتی ساتھی تسلیم کرلیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود کو ملنے والے ہر اعزاز کو اپنے ہر کارکن کا اعزاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ لندن کے ویمبلے ایرینا پر امن کانفرنس کا کامیاب انعقاد تحریک منہاج القرآن کی بہت بڑی کامیابی ہے، جس میں دنیا کے تمام مذاہب کے پیروکاروں سمیت رہنماؤں نے بھی شرکت کی جو اس بات کا ثبوت تھا کہ منہاج القرآن ایک عالمگیر ویژن رکھتا ہے۔

تقریب میں مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نےمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے "طلبہ اجتماع 2011" کے لیے خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ناصر باغ میں ہونے والا طلبہ کے اجتماع کو تحریک کے جملہ کارکنان تاریخ ساز بنائیں گے۔ جس میں بیداری شعور کے حوالے سے عوامی مہم بھی شامل ہوگی۔ اس اجتماع میں ملک بھر سے ہزاروں طلبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب براہ راست سن سکیں گے۔

امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم نے کہا کہ ہنگامی اجلاس میں شریک ہونے والے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ لودہراں سے ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ ناظم ویلفیئر، پروفیسر جہانزیب چودھری ناظم نشرواشاعت، ملک عابد جوئیہ ناظم دعوت، ملک عمر فاروق صدر ایم ایس ایم اور خواجہ احمد صدر منہاج یوتھ لیگ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں رانا ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ، ساجد محمود بھٹی سمیت بہت دیگر مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔ آخر میں علامہ احمد نواز انجم نے دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top