یورپ میں مقیم پاکستانی مسلمان پاکستان کے ابتر حالات کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکا ر ہیں: راجہ جمیل اجمل

اسلام کی امن، حقوق انسانی و بین المذاہب ہم آہنگی کی تعلیمات سے یورپ میں اسلام کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے
یورپ میں مقیم پاکستانی مسلمانوں کے متعلق منفی تاثر ہمارے حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فارن افیئر راجہ جمیل اجمل نے کہا کہ انتہا پسندوں نے اپنے تنگ نظر افکارات کو پھیلا کر اسلام کو بدنام کیا ہے۔ مسلمانوں کا فرض ہے کہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر انسانیت کیلئے اسلام کی زریں تعلیمات کو عام کریں اور امن کے قیام میں اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ناگزیریت کو واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی ہے نہ جمہوری۔ یہاں آمرانہ جمہوریت نے اسلامی اور جمہوری قدروں کو بری طرح مسخ کر دیا ہے جس کی بحالی کیلئے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یورپ میں مقیم پاکستانی مسلمانوں کے حالات کے موضوع پر ایک مجلس مذاکرہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی، ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری، ارشاد طاہر، رانا نفیس، افتخار بخاری و دیگر بھی موجود تھے۔

راجہ جمیل اجمل نے کہا کہ یورپ میں مقیم پاکستانی مسلمان پاکستان کے ابتر حالات کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکا ر ہیں۔ البتہ UK اور یورپ میں خصوصاً شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بین المذاہب ہم آہنگی امن پسندی پر مبنی تعلیمات اور کاوشوں کی وجہ سے اسلام کو مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مسلم امہ کے سفیر امن کے طور پر جانا جا تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی امن، حقوق انسانی و بین المذاہب ہم آہنگی کی تعلیمات سے یورپ میں اسلام کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں مقیم پاکستانی مسلمانوں کے متعلق منفی تاثر ہمارے حکمرانوں کی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔ لہذا ہمیں متحد ہو کر پاکستان کی سرزمین کو امن کا گہوارہ بناناچاہیے تاکہ دنیا میں پاکستانی قوم کا وقار بلند ہو۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top