منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 23 اکتوبر کو ہوگی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام غریب، یتیم اور مستحق 25 بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی چھٹی سالانہ پروقار تقریب 23 اکتوبر بروز اتوار ایک بجے دوپہر گلفشاں کالونی میں منعقد ہوگی جس کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کریں گے۔ مہمانان خصوصی سید طاہر حسین کمشنر فیصل آباد، نسیم صادق DCO فیصل آباد، مہر شفقت اللہ اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد، احمد نواز انجم امیر تحریک پنجاب، سید افتخار شاہ بخاری مرکزی ناظم ویلفیئر جبکہ مہمانان گرامی میں ملک ظفر اقبال کنٹرولر امتحانات فیصل آباد بورڈ، چوہدری امجد وڑائچ، حاجی اکرم انصاری (ایم این اے)، محمد اعجاز ورک (ایم این اے )، رائے اسلم کھرل (ایم پی اے )، محمد نواز ملک (ایم پی اے )، رانا افضل خان (ایم پی اے )، خالد منصور (ایم این اے )، انجم صفدر (ایم پی اے )، علامہ ریاض کھرل ممبر کور کمیٹی فیصل آباد، امیر تحریک سید ہدایت رسول قادری، ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، محمد عارف صدیقی، حاجی محمد اشرف قادری، حاجی عبدالمجید، حاجی عنایت اللہ قادری شرکت کریں گے۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top