امت مسلمہ کی زبوں حالی کا واحد حل رسالتماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قلبی، حبی اور والہانہ عشقی تعلق کی مضبوطی ہے

دینی اقدار اور اسلامی شعائر کو اس طرح عام کرنا ہوگا کہ دین کی مٹی ہوئی اقدار پھر سے زندہ ہوجائیں
علامہ غلام مرتضیٰ علوی کا جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے ناظم تربیت علامہ ڈاکٹر غلام مرتضی علوی نے کہا ہے کہ آج امت مسلمہ کی زبوں حالی اور شکست خوردگی کا واحد حل یہ ہے کہ لوگوں کا ایک بار پھر رسالتماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قلبی، حبی اور والہانہ عشقی تعلق کو مضبوط کیا جائے۔ اس تعلق کی مضبوطی کیلئے بارگاہ رسالتماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام کا نذرانہ اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بتائی ہوئی تعلیمات کی اطاعت و پیروی کرنے کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ آج امت مسلمہ گروہی، لسانی، قومی اور بین الاقوامی تعصبات کا شکار ہے تفرقہ اور مسلکی تعصب کی بنا پر عقائد کو بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان حالات کے پیش نظر وارثین منبر و محراب کو امت مسلمہ کی رہنمائی کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اہل علم و دانش کو حوصلہ، برداشت اور باہم رواداری اور ایک دوسرے کے نظریات اور عقائد کے احترام کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دینی اقدار، اسلامی شعائر اور اخلاص پر مبنی تعلیم و تربیت کو اس طرح عام کرنا ہو گا کہ دین کی مٹی ہوئی اقدار پھر سے زندہ ہو جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top