مرکز منہاج القرآن ریندی یونان میں محفل نعت کا انعقاد

ایتھنز (نوید سحر) مرکز منہاج القرآن ریندی اتھاکیس میں مورخہ 15 اکتوبر 2011 بعد نماز عصر عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاو ت کلام پاک کی سعادت خطیب مرکز ہذا صوفی عبید اللہ چشتی نے حاصل کی جبکہ ایتھنز بھر سے ثنا خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی کثیر تعداد نے بارگاہ رسالت میں حاضری لگوائی جن میں سجاد حسین قادری، محمد عثمان، محمد اعظم اعوان، محمد افضال، محمد صفدر، محمد سلیم اور دور و نزدیک سے آئے ہوئے نعت خوانوں نے شرکت کی ۔محفل نعت میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کے صدر سید محمد جمیل شاہ، بزرگ سماجی شخصیت چودھری غلام نبی بھٹی اور سپین سے آئے ہوئے مہمان حافظ عبدالعزیز چشتی آف نور جمال شمالی شامل تھے۔ نقابت کے فرائض خالد محمود قادری نے ادا کئے جبکہ لنگر شریف میں خصوصی تعاون عامر علی قادری منہاج منی مارکیٹ کے مالک نے کیا۔ درود وسلام کے بعد وطن پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top