منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن

منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 04 ستمبر 2011ء بروز اتوار کو عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سپریم کونسل کے صدر اورجگر گوشہ شیخ الاسلام صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔ورکرز کنونشن کی ابتداء علامہ نصیر احمد نوری نے تلاوت کلام پاک سے کی، حافظ محمد اسلم اور ان کے ساتھیوں نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ محمد ثوبان، حیات المیر اور عبدالمنان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔

صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کا مرکز، محور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات، امن، محبت، برداشت، رواداری اور ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے ساتھ پیش آئیں۔ دلوں سے نفرت، کدورت اور بغض کو نکال دیں۔ ہمیں شیخ الاسلام کے افکار، نظریات کی روشنی میں محبت، پیار کے ساتھ مشن کے لئے شب و روز محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کے محبوب اور برگزیدہ بندوں کے دامن کو مضبوطی سے پکڑے رکھنا ہی آج کے دور میں دنیوی، اخروی فلاح کا ضامن ہے۔

ورکرز کنونشن میں شیخ الاسلام کے پرنسپل سیکرٹری اور نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں علامہ حسن میر قادری( امیر منہاج یورپین کونسل) اور علامہ نور احمد نور( ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر درامن) نے بھی شرکت کی۔ اس ورکر کنونشن میں منہاج القرآن کے جملہ فورمز، منہاج ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ، منہاج مصالحتی کونسل اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ممبران کے علاوہ رفقاء، وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض علامہ حافظ صداقت علی قادری( ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسلو) نے احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔ ورکرز کنونشن کے اختتام پر منہاج ایجوکیشن سنٹر سے فارغ ہونے والے بچوں کو صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے اسناد دیں،

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top