نصرت بھٹو کا انتقال بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کیلئے بڑا نقصان ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نصرت بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رحلت کو بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء کی حیثیت سے وہ تاریخ کا حصہ رہیں گی اور پارٹی کے استحکام کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دعا کی اللہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top