منہاج القرآن انٹرنیشنل کنوینیئر کمیٹی ناپولی (اٹلی) کی جانب سے سلسلہ وار حلقہ درود کا اہتمام

اٹلی ( محمد عمران ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کنوینیئر کمیٹی ناپالی( اٹلی) کے قیام کے بعد کارکنان کی دن رات محنت کی بدولت ناپولی میں دین اسلام کی دعوت اور بیداری شعور کا سلسلہ جاری وساری ہے، اسی حوالہ سے ناپولی کے کارکن عبدالجبار کی رہائش گاہ پر ہفتہ وار حلقہ درود کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں مقامی لوگوں کو پرامن دین اسلام کی صحیح اشاعت اور دعوت وتربیت کے لئے حضور شیخ الاسلام کے خطابات بذریعہ سی ڈی دکھائے جارہے ہیں۔ ناپولی (اٹلی) میں منہاج القرآن کی اس مہم کے آغاز سے مسلمان کمیونٹی نے اس میں کثرت سے شرکت کرنا شروع کردی ہے ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top