منہاج القرآن یوتھ لیگ کے23 یوم تاسیس پر ضلعی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پرگذشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں30 نومبر 2011ء کو ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی قائدین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پیش کی گئی۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے صدر سعید راجہ نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہاتھوں 23 برس پہلے لگایا گیا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کا شمار نوجوانوں کی بڑی تنظیمات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 دسمبر کے لیاقت باغ میں ہونے والے بید اریء شعور عوامی ریلی میں صرف راولپنڈی ڈویژن سے پچاس ہزار سے زائد نوجوان شرکت کریں گے۔ بدقسمتی سے نوجوانوں کی اکثر تنظیمات نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں دینے کی بجائے سیاسی جماعتوں کا دم چھلا بنا کر والدین کا اعتماد کھودیا جسکی وجہ سے آج والدین اپنے بچوں کی کسی تنظیم میں شمولیت سے خائف ہیں، لیکن وہی والدین منہاج القرآن یوتھ لیگ میں اپنے بچوں کو بھیج کرفخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علم، امن اور محبت پر مبنی فکر کی ایک دنیاء معترف ہے۔

تقریب کے آخر میں سعید راجہ نے دیگر تحریکی قائدین آصف قادری، سہیل عباسی، مظہر علوی اور کامران متین کے ہمراہ یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

رپورٹ: سہیل عباسی (ناظم تحریک منہاج القرآن راولپنڈی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top