دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بالائے طاق رکھ کر نیٹو نے ہماری سالمیت پر حملہ کیا: نوشابہ ضیاء

لانگ ٹرم اور خود مختار معاشی پالیسیاں اپنائے بغیر عزت و وقار حاصل نہیں ہوسکتا
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ایگزیکٹو کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو

منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی صدر نوشابہ ضیاء نے افواج پاکستان پر نیٹو حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو حملہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر براہ راست حملہ ہے، خارجہ پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ وہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے ایگزیکٹو کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کر رہی تھیں۔ اجلاس میں ساجدہ صادق، صدرہ کرامت اور گلشن ارشاد نے بھی شرکت کی۔

نوشابہ ضیاء نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بالائے طاق رکھ کر نیٹو نے ہماری سالمیت پر حملہ کیا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا جان لے کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ ٹرم اور خود مختار معاشی پالیسیاں اپنائے بغیر عزت و وقار حاصل نہیں ہوسکتا، عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکلنا ہوگا۔ اجلاس میں نیٹو افواج کے حملوں کے خلاف متفقہ قراداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top