منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا(اٹلی) کے وابستگان کا شہدائے کربلا کو خراج تحسین

اٹلی (محمد عمران) منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا اٹلی کے سینئر راہنماء مرزا مظہر الحق بیگ نے اپنی رہائش گاہ پرمورخہ 06 دسمبر 2011ء کو واقعہ کربلا کے سلسلہ میں ایک تقریب بپا کی جس میں وابستگان نے شرکت کی اور شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے صدر چودھری محمد اقبال وڑائچ نے واقعہ کربلا پر خصوصی گفتگو کی۔ آخر میں سب نے مل کر تمام عالم اسلام کے لئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top