نئی نسلوں کا مقدر بدلنے کیلئے موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کو بدلنا ہوگا: جی ایم ملک

عوام بڑی پارٹیوں کی سیاست سے تنگ آچکی ہے، نظام انتخاب تبدیل کئے بغیر تبدیلی کا سوچنا بے کار ہے

ترجمان پاکستان عوامی تحریک جی ایم ملک نے کہا ہے نئی نسلوں کا مقدر بدلنے اور آنے والوں کو ہم سے بہتر پاکستان دینے کیلئے موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کو بدلنا ہوگا۔ یہ نظام ملک میں حقیقی جمہوریت اور تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ موجودہ نظام سے ایسی پارلیمنٹ تشکیل پاتی ہے جو صرف اور صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے مرکزی صدر چوہدری افضل گجر سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جواد حامد، حافظ غلام فرید اور ایم ایس شاہین بھی موجود تھے۔

جی ایم ملک نے کہا کہ ملک میں صرف نام کی جمہوریت ہے کیونکہ ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے جتنے مسائل آج درپیش ہیں پہلے کبھی نہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بڑی پارٹیوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور نظام میں تبدیلی کے خواہاں ہیں لیکن جب تک انتخابی نظام کو تبدیل نہیں کیا جاتا تبدیلی کا سوچنا بے کار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام 63 سالوں سے جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور لٹیروں کو تحفظ فراہم کررہا ہے جس کی تبدیلی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top