منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نارووال میں 13 واں سالانہ فری آئی کیمپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نارووال میں 13 واں سالانہ فری آئی کیمپ منعقد ہوا۔ 21 سے 24 نومبر تک 4 روزہ فری آئی سر جری کیمپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر پر ہوا جس میں مریضوں کو او پی ڈی فری طبی معائنے اور آپریشنز کرنے کے علاوہ ادویات بھی فراہم کی گئی۔ اس کیمپ سے پہلے مختلف مریضوں مریضوں کے آوٹ ڈور معائنے کر کے انہیں اس کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا۔

اس سلسلے میں 12 نومبر 2011ء کو قلعہ احمد آباد منہاج پبلک سکول اور سنکھترہ، 13 نومبر کو نونار جبکہ 15 نومبر کو فلیز پور میں کیمپ کا انعقاد ہوا۔ اس کے علاوہ منہاج اسلامک سنٹر پر 18 سے 20 نومبر تک بھی کیمپ کا انعقاد ہوا۔ جہاں لاہور سے ڈاکٹر نثار احمد نے خدمات سر انجام دیں۔

نارووال میں 13 ویں مرکزی فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب 21 نومبر 2011ء کو ہوئی، جس کی صدارت صدر تحریک سلیم عباس قادری نے کی۔

پروفیسر ڈاکٹر عمران اکرم صحاف ہیڈ آف آئی ڈیپارٹمنٹ جنرل ہسپتال لاہور، EDO فنانس چوہدری محمد اقبال، سینئرنائب صدر پاکستان عوامی تحریک خان عبدالقیوم خان، حاجی اسماعیل چوہدری سابق صدر تحریک اور ناظم ویلفیئر حاجی نذیر احمد کھوکھر تقریب کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ شہر بھر سے سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھی۔

صدر تحریک سلیم عباس قادری نے تمام مریضوں اور مہمانان گرامی قدر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تحریک کے جملہ فورمز کا تعارف کروایا اور جملہ احباب کارکنان سے کہا کہ آنے والے مریضوں سے محبت وہمدردی سے پیش آئیں۔

افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عمران صحاف نے کہا کہ منہاج القرآن کا کیمپ میں مریضوں کے علاج، آپریشنز اور ادویات کے لیے اعلیٰ ترین انتظامات ہوتے ہیں، جس میں نارووال میں لاہور جیسی جدید طبی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ سالہا سال سے کیمپ میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن والوں کی محبت انہیں کیمپ میں آنے پر مجبور کر تی ہے۔

ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ لگا کر لوگوں کا مفت علاج معالجہ حکومتی ذمہ داری ہے جیسے تحریک منہاج القرآن نہایت کامیاب انداز سے سرانجام دے رہی ہے۔ یہ انسانی فلاح کا عظیم کام ہے جو ہمیشہ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کام پر منہاج القرآن کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کیمپ کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر عمران اکرم صحاف نے فلیزپور سے 18 سالہ نوجوان مریم نامی لڑکی کی آکولو پلاسٹک سرجری سے کیا جس کے بعد سینکڑوں مریضوں کی آنکھوں کے معائنے کیے گئے۔ جن مریضوں آپریشنز کی ضرورت تھی، ان کو آپریشن کے لیے منتخب کیا گیا، جبکہ اس کے علاوہ دیگر مریضوں کو موقع پر ہی مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

کیمپ کے دوران نائب ناظم ویلفیئر حافظ خرم شہزاد نے میڈیا کوآرڈینٹر کے فرائض سرانجام دیئے۔ انہوں نے مریضوں اور ڈاکٹر صاحبان سے انٹرویو کیے اور کیمپ کے حوالے سے ان کے تاثرات جمع کیے۔

مرکزی میڈیا ٹیم نے کیمپ میں آپریشن تھیٹر کے علاوہ مریضوں اور بائیومیٹری کے دوران کوریج بھی کی۔ اختتامی تقریب 24 نومبر2011ء کو منعقد ہوئی جس میں صدر تحریک سلیم عباس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جہاں انسانیت کی مذہبی، روحانی، تعلیمی، معاشرتی اور سیاسی راہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا، وہیں انہوں نے امت کی فلاح و بہبود کا بھی بیڑا اٹھایا ہے۔ آج معاشرے میں محروم اور مجبور طبقات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے استفادہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فری آئی کیمپ میں آپریشن کے بعد مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑا جاتا بلکہ تین ماہ تک باقاعدہ چیک اپ جاری رہتا ہے۔ جس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔ کسی بھی کیمپ میں صرف فری طبی معائنہ کے بعد مریض کا خیال نہیں رکھا جاتا، جبکہ اس کیمپ میں مریض کی صحتیابی تک اس کو طبی خدمات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس سال کیمپ میں آوٹ ڈوٹ ڈیپارٹمنٹ میں 3 ہزار مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جس میں 175 مریضوں کی سرجری بھی کی گئی۔

کیمپ کے اختتام پر علاقہ کی عوام نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو ڈھیروں دعائیں دیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

کیمپ میں شامل ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی تفصیل درج ذیل ہے۔

بورڈ آف ڈاکٹرز:

  • پروفیسر ڈاکٹر عمران اکرم صحاف ہیڈ آف آئی ڈیپارٹمنٹ جنرل ہسپتال لاہور
  • اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوان اللہ جنرل ہسپتال لاہور
  • ڈاکٹر مزمل حسنین شاہ آف گجرات
  • ڈاکٹر شاہد انوار بھٹی سہاراہسپتال
  • ڈاکٹر احمد سعید سیالکوٹ
  • ڈاکٹر محمد طارق فاروقی سیالکوٹ
  • ڈاکٹر وقار احمد لاہور
  • ڈاکٹر آکاش جی لال لاہور

پیرا میڈیکل سٹاف:

  • ڈاکٹر محمد افضل
  • ڈاکٹر معشوق علی
  • ڈاکٹر رشید احمد

کیمپ کے دوران درج ذیل کمیٹیاں بنائی گئیں:

تشہیرکمیٹی: حافظ عبدالغفار سلطانی (سربراہ)

اس کیمپ کے لیے علاقے بھر میں بینرز 100 ہینگرز، ہولڈنگز سمیت ہزاروں ہینڈ بل اور بروشرز کے ذریعے تشہیر کی گئی۔ کیمپ کی استقبالیہ کمیٹی کے مہمانان گرامی قدر میں حاجی اسماعیل چوہدری، خان عبدالقیوم خان اور حاجی نذیر احمد کھوکھر شامل تھے۔

استقبالیہ کمیٹی مریضاں میں ماسٹر محمد صدیق، حافظ نصرالدین، اللہ اور رحم، مستحق مریضوں کے انتخاب کے لیے انکوائری کمیٹی میں سیٹھ محمد اشرف اور ڈاکٹر زاہد رانا شامل تھے۔

کیمپ کی سکیورٹی کمیٹی میں انچارج اکبر باجوہ، بلال مصطفوی، بلال شاہین، عامر خان، خرم شہزاد، ذیشان بٹ، عاطف، نجم شہزاد، ناظم بوٹا، عمر بٹ، یاسر لیاقت اور محمد عامر نے خدمات سرانجام دیں۔

الیکٹریشن کمیٹی میں حاجی ذوالفقار علی، جبکہ میڈیسن پرچیز کمیٹی میں غلام مصطفی بٹ۔ جاوید اقبال، میڈیا کے نمائندوں اور صحافیوں سے رابطہ کمیٹی میں محمد سلیم عباس قادری، محمد عباس بٹ، حافظ عبدالغفار جبکہ طعام کمیٹی میں جاوید اقبال (سربراہ)، محمد ادریس (ممبر) اور محمد اکرم (ممبر) شامل تھے۔

کیمپ کے اختتام پر تمام انتظامی کارکنان کو مبارکباد پیش کی گئی۔

رپورٹ : محمد عباس بٹ (ناظم تحریک منہاج القرآن نارووال)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top