منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے سر پرست صوفی میزان الرحمن کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے سرپرست اور انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، میانمار پر مشتمل براعظمی کونسل کے صدر صوفی میزان الرحمان مورخہ 14 دسمبر 2011ء بروز بدھ کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن پاکستان کے وزٹ کے لئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے جہاں راجہ جمیل اجمل (ناظم امور خارجہ ) نے ان کا استقبال کیا اورانہیں مرکزی سیکرٹریٹ لے کر آئے۔

صوفی میزان الرحمن نے اپنے دورہ مرکزی سیکرٹریٹ کے دوران مرکز کے جملہ دفاتر کا وزٹ کیا اور مختلف نظامتوں کے سربراہان سے ملاقات کی اور ان کی ورکنگ اور کارکردگی کو قریب سے دیکھا اور خوش ہوئے۔ صوفی میزان الرحمن نے بنگلہ دیش میں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے جاری سرگرمیوں کی تفصیلات سے مرکز ی قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ الحمد للہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ عرفان القرآن کی بنگالی میں ٹرانسلیشن ہو چکی ہے اور دس دس پاروں کی تین جلدیں تیار کی گئی ہیں۔ المنہاج السوی کا بنگالی میں ترجمہ شروع ہو چکا ہے۔ سیر ت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کابنگالی میں ترجمہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ او ر دو جلدوں پرمشتمل مقدمہ سیرت الرسول سے اس مبارک کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شیخ الاسلام کے خطابات کی بنگالی میں ڈبنگ کی جارہی ہے اور دو مختلف بنگالی چینلز سے ان کے چلانے کے سلسلہ میں بات چیت ہو رہی ہے۔ انہوں نے اپنے مستقبل کے پلانز کے بارے میں بتایا کہ بنگلہ دیش کی مرکزی تنظیم کو مزید فعال بناتے ہوئے، صوبائی تنظیمات کے قیام پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مزید براں حلقہ ہائے درود کا قیام اور ملک بھر میں اس کا جال بچھا دیا جائے گا جبکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے مختلف عوامی اور فلاحی پراجیکٹس پر کام شروع ہو چکا ہے۔ بنگلہ دیش میں منہاج القرآن کے ہیڈ آفس کے لئے جگہ خرید لی گئی ہے جبکہ ایک مسجد پہلے ہی منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے حضور شیخ الاسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے استعمال ہو رہی ہے ۔

صوفی میزان الرحمن سے میٹنگ کے دوران جی ایم ملک (نائب ناظم اعلیٰ)، سکواڈرن لیڈر(ر) عبدالعزیز(نائب ناظم اعلیٰ)، راجہ جمیل اجمل(ناظم امور خارجہ)، سہیل احمد رضا( ڈائریکٹر انٹرفیتھ ر یلیشن)، راجہ زاہد محمود موجود تھے جنہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبوں کا تعار ف اورمرکز کی جاری مہمات کاتفصیلی ذکر کیا۔ صوفی میزان الرحمن نے مرکزی قائدین کی طرف سے فراہم کی جانے والی معلومات کوسراہا اور حضور شیخ الاسلام کے علمی مقام اور مرتبہ کے حوالہ سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ہمیں ان کی سنگت میں رکھے اور مرتے دم تک ان کی معیت فراہم کرے۔ انہوں نے اس مبارک مشن کے لئے اپنے ہر طرح کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور ساؤتھ ایشیئن کونسل میں اپنے عملی اور قائدانہ کردار کو پرعزم انداز میں جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے معزز مہمان کومختلف تحائف کے ساتھ رخصت کیااور انہیں بنگلہ دیش واپسی کے لئے ایئر پورٹ سے الوداع کیا۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top