گوجرہ میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاسز

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام 3 دسمبر 2011ء گوجرہ میں مختلف سکولز اور کالجز میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاسز کا اہتمام کیاگیا جس کے لیے محمد شریف کمالوی مرکزی سینئرنائب ناظم تربیت نے ایک دن کا وزٹ کیا اور گوجرہ میں مختلف سکولز اور کالجز میں تعارفی لیکچرز دئیے۔ لیکچرز درج ذیل اداروں میں دئیے گئے۔

  • البرکت ہائی سکول فار بوائز فیصل آباد روڈ گوجرہ
  • البرکت ہائی سکول فارگرلز فیصل آبا دروڈ گوجرہ
  • لیڈز کالج برائے خواتین گوجرہ
  • امریکن ماڈل ہائی سکول جھنگ روڈ گوجرہ
  • جامعہ غوثیہ لاثانیہ للبنات گوجرہ

ان تعارفی لیکچرز میں پروفیسر محمد لطیف چشتی البرکت ہائی سکول، محترمہ پروفیسر ارم محبوب پرنسپل لیڈز کالج، محترمہ مسسز نائلہ پرنسپل امریکن ہائی سکول، محترمہ نسیم باجی پرنسپل جامعہ غوثیہ لاثانیہ، شاہد فاروق نائب صدر تحریک منہاج القرآن گوجرہ، پروفیسر ممتاز احمد صدر تحریک منہاج القرآن گوجرہ، محترمہ حافظہ سرفراز صدر ویمن لیگ گوجرہ، محترمہ سفینہ شاہین ناظمہ ویمن لیگ گوجرہ، محترمہ شمائلہ عباس راہنما ویمن لیگ اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ اورطلبہ و طالبات کے علاوہ بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ ان تعارفی کلاسز کامقصد آئیں دین سیکھیں کورس کا تعارف کروانا تھا جبکہ علامہ عمران علی قادری مرکزی نائب ناظم تربیت دوماہ سے گوجرہ کے گردونواح میں یہ کورس کروارہے ہیں اوراب گوجرہ شہر میں اس کورس کی کلاسز میں تدریس کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top