پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی آج ہو گی

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، طویل لوڈ شیڈنگ اور ہوشرباء مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی آج سہ پہر 3:00 بجے گڑھی شاہو چوک (کراؤن سینما) سے لاہور پریس کلب تک نکالی جائے گی۔ احتجاجی ریلی سہ پہر 3:30 بجے پریس کلب پہنچے گی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر اورتحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر کریں گے۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنان کے علاوہ طلباء، تاجر اور سماجی رہنماؤں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ مظاہرے میں شریک افراد بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار کے ظالمانہ اضافے اور قیامت خیز مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top