شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے میاں خلیل احمد شرقپوری کے انتقال پر تعزیتی پیغام
مرحوم نیک اور صالح انسان تھے، عشق رسول ان کی شخصیت کا خاصہ تھا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پیر میاں خلیل احمد شرقپوری کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بھائی جلیل احمد شرقپوری، بیٹے ولید احمد شرقپوری اور انکے مریدین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نیک اورصالح انسان تھے اور عشق رسول ان کی شخصیت کا خاصہ تھا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے، درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان اور عقیدت مندوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
دریں اثناء مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، علامہ سید فرحت حسین شاہ، رانا محمد ادریس، انوار اختر ایڈووکیٹ، ارشاد طاہر، سہیل احمد رضا، عبدالحفیظ چوہدری، قاضی فیض الاسلام اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے میاں خلیل احمد شرقپوری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور انکے لئے دعائے مغفرت کی۔
تبصرہ