صفدر آباد میں منہاج ایمبولینس سروس کا آغاز

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام (8 جنوری 2012) کو نواں پنڈ صفدر آباد تحصیل شیخو پورہ میں 31 ویں شہر میں ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔

 اُن کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر میاں افتخار احمد، قاضی محمود الاسلام، الطاف حسین چیمہ، ماسٹر منظور سینئر نائب صدر تحصیل صفدر آباد، ناظم ویلفیئر یونین کونسل محمد نصر اللہ طاہر، ڈاکٹر اشفاق احمد نائب صدر، حاجی شمس الحق مغل تحصیل ناظم ویلفیئر، محمد سجاد پرنسپل منہاج اسکول، محمد ادریس ناظم جھنڈ نواں پنڈ، عامر بلال بٹ، قادری طلعت محمود وٹو ناظم دعوت و تربیت، ناصر محمود، رانا شوکت علی خان، فقیر حسین سندھو، محمد مشتاق چیمہ، ڈاکٹر نذیر، نوید احمد بٹ، رانا لیاقت علی، ماسٹر صابر و دیگر سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے مقامی تنظیم کے رہنماؤں کو ایمبولینس کی چابی پیش کی۔ ایمبولینس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ آج سے قبل 30 شہروں میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے تحت ایمبولینس سروس کام کر رہی ہے۔

 آج نواں پنڈ صفدر آباد یونین کونسل میں 31 ویں ایمبولینس سروس کا آغاز ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا نصب العین ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی سرپرستی میں مخیر حضرات اور اہل ثرات احباب آگے آ کر ان فلاحی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر فاونڈیشن کا ساتھ دیں۔

 اُنہوں نے کہا کہ اب تک 630 اسکولز قائم ہو چکے ہیں اور 88 تعلیمی و فلاحی پراجیکٹس زیر تعمیر ہیں۔ 500 یتیم و بے سہارا بچوں کا ادارہ آغوش لاہور میں قائم کیا گیا ہے جو کہ پاکستان میں یتیم و بے سہارا بچوں کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

تقریب سے میاں افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر سرپرستی پاکستان میں سب سے بڑا تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کام کر رہی ہے۔ ملک اور قوم کو بچانے کیلئے قوم ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دے۔

ان کے علاوہ اس  تقریب سے محمد نصر اللہ و دیگر معززین نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو علاقہ اور پاکستان کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

 

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top