تارکین وطن ملکی حالات پر بہت دکھی اور دل گرفتہ ہیں: ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

سیاسی پارٹیاں آمرانہ ذہنیت کی قیادتوں کی گرفت میں ہیں
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی لاہور ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یورپ اور برطانیہ کے پندرہ روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن ملکی حالات پر بہت دکھی اور دل گرفتہ ہیں انہیں تشویش ہے کہ مہنگائی کا عفریت عوام کو نگل رہا ہے۔ گیس اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے بے روزگاری میں اضافہ اور شدید سردی میں معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداروں کا استحکام عوام کو خوشحالی اور ملک کو عزت و وقار سے ہمکنار کرتا ہے مگر ہماری پارلیمنٹ عدلیہ کے فیصلوں کو ہوا میں اڑا رہی ہے۔ یہ روش ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ سیاسی پارٹیاں آمرانہ ذہنیت کی قیادتوں کی گرفت میں ہیں۔ جمہوریت کی روح نہ سیاسی نظام میں ہے نہ سیاسی پارٹیوں میں۔ اس لئے ضروری ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کے خلاف تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم میں مختلف طبقات اپنا مؤثر کردار ادا کریں تاکہ ملک مسائل سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے ہمیشہ قوم کی درست سمت میں رہنمائی کی ہے۔ مثبت اور حقیقی تبدیلی کیلئے تحریک منہاج القرآن کے پاس پورا عملی نظام موجود ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top