نیو یارک میں تاریخ کے سب سے بڑے میلاد پروگرام کی تیاریاں شروع: شیخ الاسلام کا خصوصی خطاب ہوگا

امریکہ میں نیویارک کی تاریخ کا سب سے بڑا عالمی میلاد پروگرام 3 جون 2012ء کو منعقد ہوگا۔ اہل سنت والجماعت ٹرائی اسٹیٹ امریکا نیویارک کے زیراہتمام اس میلاد کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ جہاں آپ خطاب کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس کے اس پروگرام کے لیے لانگ آئس لینڈ میں واقع نساو کلوسیم ہال بک کرایا گیا ہے، جس میں 22 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ میلاد کانفرنس کے باقاعدہ انتظامات شروع ہوگئے ہیں، جس کے لیے اہل سنت والجماعت ٹرائی اسٹیٹ امریکا کے علماء پر مشتمل پروگرام کے منتظمین کی مرکزی کمیٹی کا پہلا اجلاس 8 جنوری 2012ء کو طیبہ اسلامک سنٹر بروکلین میں ہوا۔

انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا کہ میلاد کانفرنس کا اہتمام تاریخی حیثیت سے کیا جائے گا، جس میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ منتظمین نے مشترکہ طور پر طے کیا کہ پروگرام دو نشستوں پر مشتمل ہوگا، پہلی نشست میں ابتدائی 2 گھنٹے کی کارروائی مکمل طور پر انگریزی زبان میں ہوگی۔ جس میں شام دوپہر 12 بجے سے لے کر 6 بجے تک شیخ الاسلام کے علاوہ دیگر علماء مقررین اور اسکالرز کے خطابات ہوں گے۔ اس کے علاوہ عالم اسلام کے معروف قراء حضرات اور نعت خوان بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

میلاد کانفرنس کے لیے آنے والے معزز مہمانوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ ہال کے ساتھ پارکنگ میں 10 ہزار سے زائد گاڑیاں پارک کا جا سکیں گی۔ پروگرام کا بجٹ مسلم کمیونٹی کے تعاون سے جمع کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ: عبدالقیوم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top