شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صحیح معنوں میں امت مسلمہ کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ سید سرور چشتی

حضرت معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کے گدی نشین سید سرور چشتی کی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات

حضرت معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ کے گدی نشین خادم سید سرور چشتی جو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں نے گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی، اس موقع پر امیر تحریک فیض الرحمن درانی، پیر خلیل الرحمان چشتی، راجہ جمیل اجمل، جی ایم ملک، سید الطاف حسین شاہ گیلانی، ڈاکٹر عبید اللہ رانجھا بھی موجود تھے۔ سید سرور چشتی نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ صوفیاء کا عمل ہے، خواجہ غریب نواز ہندوستان اسلام کا نور پھیلانے گئے۔ آج تنگ نظر لوگ بین المذاہب مکالمے کی مخالفت کرتے ہیں۔ منہاج القرآن نے پوری دنیا میں بین المذاہب رواداری کیلئے تاریخی کام کیا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری موجودہ دور میں صحیح معنوں میں جدید تقاضوں کے مطابق امت مسلمہ کی ترجمانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں انکا ہمہ جہت کام دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے۔

منہاج القرآن کی لندن میں ہونے والی ویمبلے کانفرنس وقت کی ضرورت تھی، چھوٹی سوچ کے لوگ تنگ نظری کامظاہرہ نہ کریں۔ تحریک منہاج القران نے صوفیا کی تعلیمات کو عام کر کے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف بند باندھ دیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتوی ایک تاریخی ڈاکومنٹ ہے جس نے بیرونی دنیا میں اسلام کے حوالے سے پائی جانیوالی غلط فہمیوں کو ختم کرنے کا آغاز کیا ہے مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ دنیا بھر کے امن پسندوں کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحرک ہونا ہو گا۔ منہاج القرآن حسینی فکر پر چلنے والی وہ تحریک ہے جس نے یزیدی فکر کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ سید سرور چشتی نے تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top