منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیراہتمام مورخہ 15 جنوری 2012ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی، اس کے بعد اسجد ناز، ندیم عباس، قاری مدثر مصطفی، محمد آصف، شمریز بابر، عظیم آفریدی، مظہر اقبال، راشد محمود، ظفر اقبال اعوان، شوکت علی، نسیم اقبال اعوان، چودھری محمد اسلم، محمد اشرف چشتی، علی قادری، محمد جبار، محمد رفیق، محمد اعظم اعوان، برکات علی زیدی، محمد افضال اور منہاج نعت کونسل یونان کے صدر سجاد حسین قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیس کئے۔

محفل کے بعد اجتماعی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ آل یونان محفل نعت مورخہ 29 جنوری 2012ء کو منہاج القرآن کمیونٹی سنٹر اتھاکیس 63 ریندی میں منعقد ہوگی۔ محفل میں موسیٰ خان، راجہ محمد آصف کیانی، چودھری شبیر دھامہ، اخلاق گولڑوی، محمد شہزاد (صحافی)، چودھری محمد یوسف (صحافی)، وینس ٹی وی یونان کے پروڈیوسر ابراہیم فیض نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کی صدارت رانا وقار احمد خان (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان) اور الحاج شفیق اعوان (ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان) نے کی جبکہ سید محمد جمیل شاہ (صدر MPIC یونان) اور مبشر احسن وڑائچ (MD براق ٹریول) مہمان خصوصی تھے۔

رپورٹ: زیب الحسن

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top