کمالیہ میں تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس

تحریک منہاج القرآن کمالیہ کے زیراہتمام جامعہ مسجد مدینہ نیا بازار کمالیہ میں 3 ماہ پرمشتمل عرفان القرآن کورس کروایا گیا جس کی تدریس ڈاکٹر حافظ محمد حنیف نے کی۔ اس کورس میں تجوید و قرات مع عملی مشق ترجمہ القرآن، تفسیر، قرآنی گرامر، احادیث مبارکہ اور منتخب روز مرہ کی دعائیں پڑھائی گئیں۔ علاوہ ازیں اس کورس میں نماز کی قرات اور ترجمہ کے ساتھ ساتھ عملی مشق بھی کروائی گئی جبکہ کورس میں افکار جدیدہ کی موضوع پر محمد شریف کمالوی نے لیکچرز دیئے۔

مورخہ 9 جنوری 2012ء بروز سوموار کو اس کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام شرکاء کورس نے شرکت کی۔ خصوصاً رجب علی ناظم تحریک منہاج القرآن کمالیہ، ڈاکٹر ظہور الحسن قادری امیرتحریک منہاج القرآن کمالیہ، ڈاکٹر حافظ محمد حنیف معلم کورس ہذا اور محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز نے شرکت فرمائی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمداسحاق نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد ناصر کے حصے میں آئی۔ محمد ذیشان گوندل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس میں ہم نے قرآن پاک کو صحیح پڑھنا اورترجمہ کرناسیکھا ہے۔

محمد شریف کمالوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے فضائل قرآن پر مدلل خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کاحبی و قلبی تعلق قرآن کے ساتھ پہلے جیسا نہیں رہا، اب دوبارہ یہ تعلق جوڑنے کے لیے تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرپرستی کام کررہی ہے اور قرآن و حدیث کی درست تعلیمات عوام الناس تک پہنچا رہی ہے۔

پروگرام کے اختتام پر شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں اور الحاج ظہور الحسن قادری کے دعائیہ کلمات پر تقریب کا اختتام کیاگیا۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top