کالج آف شریعہ میں فائنل ائیر کے طلبہ کی تربیتی نشست، علامہ لطیف مدنی کا خصوصی خطاب

تحریک منہاج القرآن (حلقات درودوفکر) کے ناظم محمد لطیف مدنی نے منہاج اسلامک یونیورسٹی فائنل ائیر کے طلبہ کے تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن امت کا کمزور اور ٹوٹا ہوا رشتہ ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مستحکم اور مضبوط کر رہی ہے۔ جدید دور میں جدید تقاضوں کے مطابق تحریک منہاج القرآن علم اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خیرات تقسیم کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن کا 30سالہ سفر اس بات کا بین ثبوت ہے کہ انکی ساری کاوش اور محنت میں مرکزی حیثیت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہے اور اسی سلسلہ کو مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یکم دسمبر 2005ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن لاہور میں گوشہ درود کا آفتتاح کیا جہاں 24 گھنٹے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا جاتا ہے۔ دس دنوں کے یہ 21 افراد اس عظیم کام کے لیے گوشہ درود میں آتے ہیں جو اس سلسلہ روحانی کو جاری رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوشہ درود علم، تربیت، تصوف کی تعلیمات اور روحانی تربیت کی بہترین خانقاہ کی یاد تازہ کرتاہے۔

انہوں نے کہا درودوسلام کی خوشبو کو گھر گھر، قریہ قریہ اور نگر نگر پہچانے کے لیے تحریک منہاج القرآن نے حلقات درودوفکر کے قیام کی منصوبہ بندی کی۔ الحمدللہ اس وقت پورے پاکستان میں ہزاروں حلقات درودوفکر خواتین و حضرات نے قائم کررکھے ہیں ان حلقات درودوفکر کے ذریعہ سے امت مسلمہ کے ہزاروں افراد علم، عبادت، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، توبہ اور فکر آخرت کے نور سے منور ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہمارا تعلق حبی، عشقی اور قلبی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پھر سے بحال ہوجائے تو تحریک منہاج القرآن نے آپ کے لیے بہترین ذریعہ گوشہ درود اور حلقات درودوفکر کی صورت میں قائم کر دیا ہے، آئیں اپنے گھروں کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر کی خوشبو سے معطر کریں۔

انہوں نے طلبہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ دین کے سپاہی اور مجاہد ہیں حضور شیخ الاسلام کی آپ سے بہت سے امیدیں وابسطہ ہیں۔ آپ جہاں بھی جائیں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کی خوشبو آپ کے ساتھ رہے، اس کا تحفظ اور اسے پروان چڑھانا تمہاری ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر کالج آف شریعہ کے پرنسپل ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا اور عرفان القرآن کورسز کے ناظم محمد شریف کمالوی بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top