منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل

کارپی(سجن شاہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کلچرل سنٹر کارپی میں استقبال ربیع الاول کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی ذیلی تنظیم ریجوایملیامودنہ کے کلچرل سنٹر پر استقبال ربیع الاول کے نام سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت احمد علی نے حاصل کی ا س کے بعد محفل نعت کا سلسلہ شروع ہوا۔ علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے قرآن وحدیث کی روشنی میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت بیان کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top