بعض شر پسند ماہ میلاد النبی کے پر مسرت اور بابرکت ماحول کو پراگندہ کر رہے ہیں۔ فرحت حسین شاہ
نام نہاد مولانا کے درجن بھر چیلوں نے تحریک منہاج القرآن کے خلاف مظاہرہ کر کے باطنی حسد اور چھوٹے پن کا ثبوت دیا
منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم سید فرحت حسین شاہ نے کہا ہے کہ ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے ساتھ جہاں دنیا بھر میں مسلمان میلاد کے مختلف پروگراموں کی تیاریوں میں مصروف ہیں، تحریک منہاج القرآن ملک بھر میں 12000 محافل میلاد کا انعقاد کر رہی ہے، تنظیمات میلاد مارچز کر رہی ہیں اور مینار پاکستان میں عالم اسلام کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں وہاں بعض شر پسند عناصر ماہ میلاد النبی کے پر مسرت اور بابرکت ماحول کو پراگندہ کر رہے ہیں۔
ان فرقہ پرستوں کا اصل ایجنڈا میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مہینے کا تقدس مجروح کر کے بیرونی آ قاؤں کو خوش کرنا ہے۔ ایک نام نہاد مولانا کے درجن بھر چیلوں نے تحریک منہاج القرآن کے خلاف مظاہرہ کر کے باطنی حسد اور چھوٹے پن کا ثبوت دیا ہے۔ ماہ میلاد میں نفرت اور انتشار پھیلانے کی جسارت کرنے والوں کا’"عشق رسول" سمجھ سے بالا ہے۔
فرحت حسین شاہ نے کہا کہ چند ڈالروں کے عوض ایمان بیچنے والوں کو گذشتہ دنوں میڈیا نے بے نقاب کر دیا تھا۔ چند شر پسند عناصر جو منہاج القرآن کے خلاف مذموم پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ان کو ان کی جماعت سے بھی نکالا جا چکا ہے۔ اب وہ توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان جاہل ملاؤں کی نہ حیثیت ہے نہ کوئی اوقات۔ نام نہاد مولانا کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے اور نقص امن پیدا کرنے کے حوالے سے ایف آئی آر کٹ چکی ہے اور منہاج القرآن کی تنظیمات قانونی چارہ جوئی کے ذریعے ایسے شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک ضرور پہنچائیں گی۔
تبصرہ