گوشہ درود کے زیراہتمام ضیافت میلاد

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے روزانہ خصوصی محافل اور ضیافت میلاد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں 2 ربیع الاول 26 جنوری 2012ء کو گوشہ درود کی طرف سے ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں مردوں کے ساتھ خواتین سمیت فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گوشہ درود کے ہال میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز شب 8 بجے ہوا۔

پروگرام کی صدارت منہاج القرآن کے سنئیر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کی۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر بریگیڈیئر (ر) عبیداللہ رانجھا، جی ایم ملک، میجر علی حسین رضوی، ڈاکٹر اصغر جاوید قادری، جواد حامد، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ محمد لطیف مدنی گوشہ درود کے خدام حاجی محمد ریاض، حاجی محمد سلیم قادری سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ محمد شکیل طاہر، منہاج نعت کونسل، بلالی برادران نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

ثناء خوانی کے بعد منہاج پروڈکشنز کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویڈیو خطابات میں سے منتخب کلپ دکھایا گیا جس کا موضوع "بن دیکھے عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" تھا۔ خطاب کے سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ پروگرام کے آخر میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے اختتامی دعا کروائی۔

دعا کے بعد گوشہ درود کی چھت پر ضیافت میلاد کا اہتمام تھا، جہاں ہر خاص و عام کے لیے پرتکلف لنگر پیش کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں ماہ ربیع الاول کو مکمل مذہبی جوش و جذبے اور تزق و اہتشام سے منا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں پورے ربیع الاول اور ربیع الثانی میں 10 ہزار محافل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑا میلاد پروگرام "عالمی میلاد کانفرنس" 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہو گی جس کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top