نظامت میڈیا کے زیراہتمام ضیافت میلاد
تحریک منہاج القرآن کی نظامت میڈیا کے زیراہتمام ضیافت میلادکا پروگرام 27 جنوری 2012ء کومنعقد ہوا جس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ سینئر صحافی اور کالم نگار امجد اقبال نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، جی ایم ملک، جواد حامد، گوشہ درود کے خدام حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد ریاض اور سید مشرف حسین شاہ، نظامت دعوت وتربیت سے علامہ غلام مرتضٰی علوی، علامہ محمد لطیف مدنی، علامہ محمد شریف کمالوی، قاضی فیض الاسلام اور دیگر مرکزی قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔حسب سابق ضیافت میلاد میں لاہور اور گرد و نواح سے خواتین وحضرات حاضری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خواتین کے ساتھ بچے بھی ضیافت میلاد میں موجود تھے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نعت خوانی کے سلسلہ میں منہاج نعت کونسل نشتر ٹاؤن، امجد بلالی، کالج آف شریعہ سے شہزاد برادران سمیت دیگر نعت خوان حضرات نے بھی نعت خوانی کی۔ نعت خوانی کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو ریکارڈ خطاب دکھایا گیا۔ 20 منٹ پر مشتمل خطاب کا یہ منتخب کلپ عالمی میلاد کانفرنس کا تھا جس میں آپ نے لیلۃ القدر اور لیلۃ المیلاد کا موازنہ پیش کرتے ہوئے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کو افضل قرار دیا۔ ویڈیو خطاب کے بعد علامہ غلام مرتضٰی علوی نے اختتامی دعا کروائی۔ اس کے بعد گوشہ درود کی چھت پر ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہر خاص وعام کے لیے لنگر موجود تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں ’’آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں‘‘ کے سلوگن سے ماہ ربیع الاول کو منا رہی ہیں جس کے لیے ملک بھر میں 10 ہزار میلاد پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
تبصرہ