منہاج القرآن ویمن لیگ دنیاپور کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

منہاج القرآن ویمن لیگ دنیا پور کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 29 جنوری 2012ء بروز اتوار کو منعقد ہوئی۔ جس میں دور و نزدیک سے تقریباً 1800 خواتین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شریک تھیں۔

محفل کا باقاعدہ آغا ز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نقابت کے فرائض محترمہ اسماء رباب (ناظمہ دعوت دنیاپور) نے سرانجام دئیے۔ منہاج نعت کونسل حسینی گروپ نے بھرپور انداز میں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ مرکز سے محترمہ نائلہ جعفر (نائب ناظمہ دعوت) نے خصوصی شرکت کی۔

نائب ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ نائلہ جعفر نے شرکاء سے "آؤ! کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں" کے موضوع پر نہایت ہی پُراثر اور مدلل انداز میں خطاب کیا۔ انہوں نے شرکاء محفل کو پیغام دیتے ہوئے کہا اگر ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں تو ہمیں محبت کے ساتھ ساتھ آقا علیہ الصلٰوۃ والسلام سے وفا بھی کرنا ہو گی اور آج کے دور میں وفا یہ ہے کہ ہم صحابہ اور صحابیات کے طریق پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دین مبین کی سربلندی، اشاعت اور اس کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آقا علیہ الصلٰوۃ والسلام کی تعلیمات، اُسوہ اور سیرت کی عملاَ پیروی کرتے ہوئے سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے کردار کی امین بنیں۔

پروگرام کا اختتام محترمہ نائلہ جعفر کی دعا پر ہوا۔

رپورٹ (نبیلہ یوسف)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top