علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری تیونس کے کامیاب دورہ کے بعد اٹلی، ڈنمارک، ہالینڈ اور سپین کے دورہ پر روانہ

ویانا (محمد اکرم باوجوہ) منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں 28 جنوری کو اٹلی کے دورہ پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ انجمن غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بریشیا کے زیر اہتمام ہونے والی عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔مورخہ 04 فروری کو ڈنمارک میں میلاد کانفرنس، 05 فروری کو ماکلو میں اور 10,11 فروری کو ہالینڈ میں، 12 فروری کو لاگورونیو سپین میں محافل میلاد کے پروگراموں میں شرکت کریں گے اور 19 فروری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ مدینہ منورہ میں منائیں گے اور اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top