تحریک منہاج القرآن فتح پور (لیہ) کے زیراہتمام میلاد مارچ

تحریک منہاج القرآن فتح پور لیہ کے زیر اہتمام میلاد مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔اس میلاد مارچ میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ہونے والی "عالمی میلاد کانفرنس" کے حوالے سے بھی فلوٹ کے ذریعے سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔

اس عظیم الشان میلاد مارچ سے دیگر معززین نے خطاب کیا جن میں پیر سید ثناءاللہ گیلانی، قمر عباس اور محمد نواز قادری شامل ہیں۔ اس میلاد مارچ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیے۔ میلاد مارچ کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top