تحریک منہاج القرآن لاہور کینٹ، النور ٹاؤن کے زیراہتمام محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن لاہور کینٹ کے زیراہتمام جامع مسجد غوثیہ قادریہ النور ٹاؤن والٹن روڈ پر ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن (حلقات درود و فکر) کے سینئر نائب ناظم علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی روح ہے، امت مسلمہ نے جب تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کو مرکزی حیثیت دی تو عروج ان کا مقدر بنا رہا جب سے امت مسلمہ نے اس مرکز سے اعراض کیا مسلمان تنزلی کی طرف گامزن ہیں۔

;انہوں نے سامعین کو 12، 11 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی انہوں نےکہا کہ دنیا کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس لاہور میں ہو گی جس سے حضور شیخ الاسلام خصوصی خطاب فرمائینگے۔

تحریک منہاج القرآن مادیت پرستی کے اس دور میں عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چراغ روشن کر رہی ہے حضور شیخ الاسلام کی ہدایت کی روشنی میں پوری دنیا میں ہزاروں مقامات پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید یہ کہا میلاد کا پیغام یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو لاگو کریں، معاشرے میں برائیوں کے خاتمہ کے لیے جدو جہد کریں، انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہو جائیں۔ اس سال انشاء اللہ ہم 12 ربیع الاول کی شب آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عرب ہا مرتبہ پڑھا جانے والا درود شریف پیش کرینگے۔

اس وقت تحریک منہاج القرآن حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علم، امن اور محبت کی خیرات پوری دنیا مین تقسیم کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن دین اسلام کے فروغ اور اشاعت کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق ہر چینل استعمال کر رہی ہے جس سے مسلمانوں کے عقائد درست ہو رہے ہیں، اعمال صالحہ کی رغبت بڑھ رہی ہے، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قلوب واذہان مستفیض ہو رہے ہیں۔

 اس کے علاوہ حضور شیخ الاسلام نے اپنے کتابی اور خطابی کام سے دین اسلام پر اٹھنے والے ہر اعتراض کا مدلل جواب دیا ہے۔ انہوں نے دین اسلام اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چراغ روشن کیے ہوئے ہیں جو صدیوں تک اپنی لو کی روشنی امت مسلمہ کو باہم پہنچاتے رہیں گے۔

علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنےوالے افراد کی رہنمائی کر رہی ہے۔ قرآن و سنت کے اس عظیم مشن کی آبیاری کے لیے دنیا بھر سے افراد اپنی اپنی سکت کے مطابق حصہ لے رہے ہیں انہوں نے سامعین کو اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آؤ اس عظیم مشن کے دست و بازو بنیں جس مشن کے ذریعہ سے آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر و فکر کی روشنی چہار دانگ عالم میں پھیل رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top