بزم منہاج کے عہدیداران کی تقریب حلف برادری

منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں طلبہ کی نمائندہ بزم منہاج کے نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری 19 جنوری 2012ء کو منعقد ہوئی۔ بزم منہاج کے نو منتخب عہدیداران میں راجہ محمد اویس منصف صدر، شاہد نصیب نائب صدر، احسان رضوی جنرل سیکرٹری، صابر کمال وٹو فنانس سیکرٹری، محمد وقاص پریس سیکرٹری اور سید سلمان مصطفی جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔

بزم منہاج کے نئے عہدیداران کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر قائم کیے گئے سلیکشن بورڈ نے منتخب کیا، جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک بریگیڈئیر (ر) اقبال احمدخان، پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا، وائس پرنسپل اکیڈمک کالج آف شریعہ ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری اور وائس پرنسپل ایڈمن میجر ریٹائرڈ علی حسین رضوی شامل تھے۔

تقریب حلف برداری میں پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا نے خصوصی شرکت کی، ان کے علاوہ کالج کے اساتذہ اور طلبہ بھی پروگرام میں موجود تھے۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا نے عہدیداران سے حلف لیا۔ اس موقع پر اراکین بزم منہاج نے عہد کیا کہ وہ طلبہ کی علمی فکری، شخصیاتی و نظریاتی اور تحریکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ تقریب میں تمام طلبہ نے بھر پور تالیاں بجا کر نو منتخب نمائندگان کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top