منہاج سپورٹس سوسائٹی کے اراکین کی تقریب حلف برداری

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے کھیلوں کی نمائندہ تنظیم منہاج سپورٹس سوسائٹی کے منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب 19 جنوری 2012ء کو ہوئی۔ منہاج سپورٹس سوسائٹی کو کالج کے سلیکشن بورڈ نے منتخب کیا تھا، جو سال 2012 اور سال 2013ء میں کام کرے گی۔

تقریب میں طلبہ اور اساتذہ کرام نے شرکت کی جبکہ پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا نے منہاج سپورٹس سوسائٹی کے عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں اراکین منہاج سپورٹس سو سائٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ طلبہ کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کھیلوں کے میدان میں ان کے لیے بھرپور رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

منہاج سپورٹس سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداران میں محمد قمر فاروق گوندل صدر، مدثر غزالی نائب صدر، حافظ محمد ماجد قریشی جنرل سیکرٹری، محمد شہزاد علی فنانس سیکرٹری، حافظ ادریس علی پریس سیکرٹری اور محمد حسان القادری جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔

اس تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top