منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاؤن میں ربیع الاول کا استقبالیہ جلوس

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی کے نیو کیمپس بغداد ٹاون میں ربیع الاول کا استقبالیہ جلوس نکالا گیا۔ جو 24 جنوری 2012ء کو منعقد ہوا۔ بزم منہاج سیشن 13-2012 کے زیراہتمام ہونے والے اس عظیم الشان استقبالیہ جلوس کی قیادت میاں محمد عباس نقشبندی نے کی۔ ان کے علاوہ پروفیسر ظفر اقبال، منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ و سٹاف اور طلبہ نے جلوس میں بھر پور شرکت کی۔

بزم منہاج کے جنرل سیکرٹری محمد آصف قادری، احسان رضوی اور فنانس سیکرٹری صابر کمال وٹو نے کی خصوصی شرکت کی۔ طلبہ COSIS اور منہاج یونیورسٹی کی کثیر تعداد نے والہانہ جذبات کے ساتھ جلوس میں شرکت کی طلبہ نے بھرپور نعرہ بازی اور درودوسلام کے گجروں کے ساتھ فضاؤں کومنورومعطر کردیا، جلوس آرائیں چوک سے ہوتا ہوا نیوکیمپس کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں اختتام پذیر ہوا۔

اختتامی دعا محترم محمد عباس نقشبندی صاحب نے کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top