فائنل ایئر کے طلبہ کی جانب سے اساتذہ کرام کے لیے پُر تکلف ظہرانہ
2 فروری 2012ء کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ایم اے کے طلبہ نے اپنے شاندار رزلٹ کی خوشی میں اپنے معزز و مکرم اساتذہ کرام کے اعزاز میں پُر تکلف پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں خصوصی شرکت پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر عبید اللہ رانجھا، شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام، مفتی اعظم منہاج القرآن مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، شیخ اللغہ و الادب پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، عربی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، وائس پرنسپل ایڈمن میجر (ر) علی حسین رضوی اور وائس پرنسپل اکیڈمک پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے تحت منعقد ہونے والے سیشن 12-2011ء کے امتحانات میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ کالج آف شریعہ میں ایم اے اسلامیات کا رزلٹ 93 فیصد جبکہ ایم اے عربی کا رزلٹ 80 فیصد رہا۔ ایم اے اسلامیات کے طلبہ میں سے 89 فیصد طلبہ نے فرسٹ ڈویژن اور ایم اے عربی کے طلبہ میں سے 80 فیصد نے فرسٹ ڈویژن میں یہ امتحان پاس کیا۔ ایم اے عربی میں محمد بلال مغل نے 818 نمبر لے کر منہاج یونیورسٹی میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد طیب راحیل نے 786 نمبر لے کر دوئم اور حافظ محمد تحسین رانجھا نے 743 نمبر لے کر سوئم پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ایم اے اسلامیات میں محمد سعد چشتی نے 743 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
علاوہ ازیں اس شاندار تقریب میں اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی، اور طلبہ کو شاندار رزلٹ پر مبارکباد دی۔ معزز اساتذہ کرام میں ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری، پروفیسر ممتاز الحسن باروی، سید افتخار الحسن شاہ بخاری، پروفیسر شبیر احمد جامی، پروفیسر محمد الیاس اعظمی، پروفیسر غلام مجتبی طاہر، پروفیسر منظور الحسن، صاحبزادہ محمد عتیق حیدر، پروفیسر ظفر اقبال، صابر حسین نقشبندی، رانا محمد اکرم قادری، وحید احمد قادری، محمد کاشف بھٹی، قاری اللہ بخش جاوید، محمد احمد الازہری، محمد حامد الازہری، خواجہ محمد اسحاق الازہری، محمد اعزاز، محمد ثقلین، مراد علی دانش، انچارج ای لرننگ پروگرامز صاحبزادہ مقصود احمد نوشاہی، ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی اور کالج ہذا کے تمام آفسز کے ممبران شامل ہیں۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد طیب نے حاصل کی، جبکہ بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت محمد احمد رضا اور محمد ناہید عباسی نے پیش کیا۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض محمد علیم افضل نے سر انجام دیئے۔
تقریب میں پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی صاحب نے فائنل ائیر کے طلبہ کے لیے نہایت شفقت و محبت کا اظہار فرماتے ہوئے نصیحت آمیز کلمات بھی کہے اور شاندار رزلٹ پر مبارک باد کے ساتھ ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔ اظہار خیال فرماتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ تحریک منہاج القرآن کا ہراول دستہ ہیں۔
اس تقریب کو بھر پور طریقہ سے کوآرڈینیٹ کرنے میں محمد عباس نقشبندی اور کلاس انچارج حافظ محمد اشتیاق الازہری نے خصوصی تعاون کیا۔ جبکہ پروگرام کے انتظام و انصرام میں سال ہفتم کے طلبہ حافظ محمد اشفاق، غلام یٰسین فیضی، شاہد اکرم، محمد بلال مغل، ناظر علی، محمد یامین مصطفوی، عاصم اقبال، قاری ظفر عباس، ثاقب الرحمن، حافظ سمیع اللہ سراجی، محمد ناہید عباسی، محمد سعد چشتی، محمد علیم افضل، حافظ تحسین اعظم رانجھا، حافظ عارف محمود، احمد رضا قادری، حافظ عابد نعیم، طاہر معین، حافظ ساجد ریاض، محمد طیب، عدنان وحید قاسمی، کامران شہزاد، عظمت فرید اور ذوالقرنین نے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔
پروگرام کے اختتام پر محمد سعد چشتی نے تمام اساتذہ کرام اور معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں تمام اساتذہ کرام اور معزز مہانوں کے لیے پُر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس حسین تقریب میں اختتامی دعا شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام اور مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے کی۔
رپورٹ : محمد یامین مصطفوی
تبصرہ