منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام سالانہ میلاد مارچ

منہاج القرآن یونان کے زیر اہتمام مورخہ 05 فروری 2012ء کو ایتھنز میں نبی محتشم سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر چوتھے سالانہ میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

میلاد مارچ میں تمام مکاتب فکر، مذہبی، سیاسی، سماجی تنظیمات نے اپنے کارکنان کے ساتھ میلاد مارچ میں شرکت کر کے اتحاد امت کا مظاہرہ کیا، جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ منہاج القرآن یونان کے تمام مراکز ریندی، نیکیا، کپسیلی، ماراتھونا، نیاماکری، کروپی، اینوفیتا، تھیوا، خلقیدہ، برہامی اور الف سینا سے کارکنان نے قافلوں کی صورت میں اس میلاد مارچ میں شرکت کی۔ میلاد مارچ دوپہر 1بجے کوجیہ پارک سے شروع ہوا جس میں لوگوں نے درودوسلام ، نعرہ ہائے تکبیر، نعرہ ہائے رسالت، سرکار کی آمد ، آمد مصطفی اور نعت خوانی کی صورت میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

رپورٹ: زیب الحسن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top